چین کا امریکی سیاستدانوں کو غیر معقول باتوں کو سچ اورجھوٹ کو ہتھیار کی طرح استعمال نہ کرنے کا مشورہ

2020-10-28 11:20:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین، اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے کیلی کرافٹ اور دیگر امریکی سیاستدانوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے ملک کے دائرہ کار اور اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھیںاور غیر معقولباتوں کو سچ اور جھوٹ کو ہتھیار کی طرح استعمال نہ کریں ۔اس سے نہ تو امریکہ کو درپیش اس کے اندرونی مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی امریکہ مزید عظیم ہو گا ۔

اطلاعات کے مطابق کیلی کرافٹ نے حال ہی میں شائع کردہ اپنے ایک مضمون میں چین اور اقوام متحدہ کے تعاون پر تنقید کی ۔ اس حوالے سے وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کرافٹ کا مضمون ایک بار پھر کچھ امریکی سیاستدانوں کی لاعلمی اور تعصب کی عکاسی کرتا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل کے مستقل ممبر ، اقوام متحدہ کی رکنیت اور تحفظ امن کے لیے زیادہ فیس دینے والے دوسرے ملک کی حیثیت سے ہمیشہ کثیرالجہتی کو برقرار رکھا ، اقوام متحدہ کے کام کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کا دفاع کیا۔ لیکن اس کے برعکس امریکہ نا صرف یکطرفہ پن میں مبتلا ہے ، بلکہ دوسرے ممالک اور اقوام متحدہ کے مابین تعاون پر تنقید کرتا ہے۔یہ مکمل طور پر سفید کو سیاہ بنانے کی کوشش ہے جو بلا جوازہے۔


شیئر

Related stories