چین- افریقہ زرعی مصنوعات کا کامیاب آن لائن تجارتی میلہ
2020-10-28 11:25:01
ستائیس اکتوبر کو "چین- افریقہ زرعی مصنوعات کا تجارتی میلہ ۲۰۲۰ "کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد ہوا۔ دونوں ممالک کے تقریباً چالیس صنعتی و کاروباری اداروں نے اس میلے میں شرکت کی ۔
شریک کمپنیوں نے کافی ، کوکو ، گری دار میوے اور تل جیسی زرعی مصنوعات کی تجارت پر بات چیت کی اور تعاون کے چالیس سے زیادہ ارادے موقع پر ہی پیش ہوگئے ۔
افریقی تجار کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹ کی وسیع طلب افریقی کمپنیوں کے لیے نئے مواقع لائی ہے۔ آن لائن لگائے گئے اس میلے سے چین افریقہ کاروباری تعاون کے لیے مزید مواقع میسر ہو ں گے ۔