امریکہ علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے سے باز رہے ،چینی وزارت خارجہ
اٹھائیس اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین۔بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ علاقائی امن ، استحکام اور ترقی کے لئے ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی ترقی پائیدار ہونی چاہئے ، اور کسی بھی تیسرے فریق کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ امریکہ کی تجویز کردہ انڈو-پیسفیک حکمت عملی پرانی سرد جنگ ذہنیت کے تابع ہے ،جو تنازعات کو ہوا دیتی ہے ،اور امریکہ کے غالبانہ اور بالادست نظام کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔
ترجمان نے پر زور الفاظ میں کہا کہ چین ۔ بھارت سرحدی تنازعے میں صرف دونوں ملک ہی فریق ہیں۔ اس وقت چین اور بھارت کے درمیان سرحدی صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے ، فریقین کے مابین تبادلہ خیال کے چینلز کھلے ہوئے ہیں اور مشاورت اور بات چیت کے ذریعے متعلقہ مسائل کو مناسب طریقے سے نمٹایا جا رہا ہے۔