چین میں شہریوں کی اوسط عمر میں ایک سال تک کا اضافہ
2020-10-28 18:55:38
اٹھائیس تاریخ کو چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ترقی کے بارے میں پریس کانفرنس کی۔ میڈیا کو بتایا گیا کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ، ملک میں شہریوں کی اوسط متوقع عمر 2015 میں 76.34 سال سے بڑھ کر 2019 میں 77.3 سال ہوچکی ہے۔ جب کہ قومی سطح پر زچہ بچہ کی شرح اموات اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں بھی مزید کمی ہوئی ہے۔