چین سری لنکا تعلقات کسی تو ڑجوڑ یا الزام تراشی سے متزلزل نہیں ہوں گے ، چینی وزارت خارجہ
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا سے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک "مشکل انتخاب" کرے۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین سری لنکا تعلقات کسی تو ڑجوڑ یا الزام تراشی سے متزلزل نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چھوٹے یا درمیانے ممالک کو زبردستی "طرفداری" پر مجبور کرنا چند امریکی سیاستدانوں کا وطیرہ ہے۔تاہم سری لنکن وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے اپنے مضمون میں بھی واضح کیا ہے کہ سری لنکا کو ملکی گورننس کے نظام میں کسی بیرونی رہنما ئی کی ہر گز کوئی ضرورت نہیں ہے۔
وانگ وین بین نے زور دیا کہ چین اور سری لنکا روایتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں۔چین دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے سری لنکا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون اور شراکت دارانہ تعلقات کا فروغ جاری رکھے گا۔