حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین کےوبا پر قابو پانے کے اقدامات موئثر ہیں ، چینی وزارت خارجہ

2020-10-29 10:51:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھائیس اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے جامع اور سخت اقدامات اختیار کیے جس کے نتیجے میں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس وقت معیشت مستحکم انداز میں بحال ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین میں وبا پر قابو پانے کے موثر اقدامات اختیار کیے گئے۔چین نے نا صرف چینی عوام کی صحت کی حفاظت کی ہے ، بلکہ اس وبا کے بارے میں عالمی برادری کے ردعمل میں بھی مثبت شراکت کی ہے۔اس وقت وبا بدستور پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔ تمام ممالک اپنے یہاں کی صورتِ حال کے مطابق وبا کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بار بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحد ہوجائے اور مل کر اس وبا سے لڑنے کے لیے تعاون کرے ۔ چین وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا ، تاکہ اس وبا پر جلد از جلد قابو پا یا جا سکے۔


شیئر

Related stories