مائیک پومپیو کے چین کے حوالے سے نامناسب بیانات پرچین کا ردِ عمل

2020-10-29 10:52:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ستائیس اکتوبر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے حوالےسے نامناسب بیان بازی کی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اٹھائیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مائیک پومپیو کے "چین ایک خطرہ" جیسےبیانات کا حقیقی مقصد یہ ہے کہ چین کو ایک مرتبہ پھر غربت اور پسماندگی کے دور کا سامنا کرنا پڑےاور دنیا ایک مرتبہ پھر محاذ آرائی اور علیحدگی کی اندھیری کھائی میں جا گرے۔ یہی موجودہ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ مائیک پومپیو غلط دور میں رہتے ہیں۔موجودہ دور میں امن ، ترقی، تعاون اور مشترکہ کامیابی کے رحجان کو روکا نہیں جاسکتا ۔

وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ غربت اور پسماندگی کسی ملک یا قوم کے مترادف نہیں اور ترقی بھی کسی ایک ملک کا استحقاق نہیں ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ مائیک پومپیو کے بے بنیاد الزامات چین کے امن، ترقی، تعاون اور مشترکہ کامیابی پر قائم رہنے کی حقیقت کو تبدیل نہیں سکتے۔ چین خطرے کے بجائے موقع ہے، حریف کے بجائے شراکت دار ہے اور یہ دنیا کے بیشتر ممالک کا اتفاق رائے ہے۔


شیئر

Related stories