بنیادی طور پر وبا کے پھیلاو کے امکان کومسترد کیا جاسکتا ہے

2020-10-29 10:56:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنکیانگ کے ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اٹھائیس اکتوبر کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں کووڈ -۱۹ کے تیئیس نئے کیسز سامنے آئے ، جن میں کوئی علامت نہیں تھی ۔ مصدقہ کیسز کا تعلق کاشغر علاقے کی شوفو کاونٹی سے ہے۔

اٹھائیس تاریخ کی سہ پہر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کاشغر علاقے میں بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے مرکز کے نائب سربراہ وانگ شی جیانگ کے مطابق ستائیس تاریخ کی سہ پہر پانچ بجے تک کاشغر علاقے میں تمام افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔شوفو کاونٹی میں مصدقہ ۱۸۳ کیسز کے علاوہ باقی تمام افراد کی رپورٹ منفی ہے۔اب وبا کے پھیلاو کے امکان کو بنیادی طور پر مسترد کیا جاسکتا ہے۔

وانگ شی جیانگ نے مزید کہا کہ اس دفعہ شو فو کاونٹی میں بغیر علامات کے مریضوں کا تناسب نسبتاً زیادہ ہےاور اس کا اہم سبب یہ ہے کہ بروقت ٹیسٹ کروائے گئے اور متاثرہ مریضوں کی علامات سامنے آنے سے پہلے ہی ان کے وائرس سے متاثر ہونے کا علم ہو گیا ۔ یہ نا صرف وبا پر قابو پانے کے لیے مفید ہے بلکہ مریضوں کے بر وقت علاج کے لیے بھی بڑی اہمیت کا حا مل ہے۔


شیئر

Related stories