چین افریقہ تعاون فورم کے بیس برس ، کامیابیوں اورمستقبل کےحوالے سے کلاؤڈ فورم کا انعقاد

2020-10-29 11:24:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین افریقہ تعاون فورم کے بیس برس کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں اورمستقبل کے حوالے سے کلاؤڈ فورم اٹھائیس اکتوبرکوویڈیو لنک کے ذریعے چین،جنوبی افریقہ ، بوٹسوانا اور نائیجیریا میں منعقد ہوا ۔ شرکاء نے چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے گزشتہ بیس برسوں میں حاصل کردہ کامیابیوں ، چین افریقہ ترقی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں چین افریقہ ترقیاتی نمونے پر تبادلہ خیال کیا ۔ فارن لینگویجز بیورو چائنا کے نائب سربراہ لو چھائی رونگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کی تحت چین اور افریقی ممالک کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق مضبوط اور وسیع ہوا ہے ، باہمی تعاون کے شعبے وسیع تر ہو چکے ہیں اور تعاون کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ انفراسٹرکچر، تعلیم و تربیت ، تجارت اور سرمایہ کاری ، صحت عامہ ، اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کے شعبے میں ہونے والی نئی پیشرفت کے نئے نتائج سامنے آئے ہیں جو ناصرف چین اور افریقہ کے لیےفائدہ مند ہیں بلکہ پوری دنیاان سے فیض یاب ہو گی ۔


شیئر

Related stories