چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس اختتام پذیر

2020-10-29 22:50:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس جمعرات کے روز بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ورک رپورٹ پیش کی جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں 2021 تا 2025 کے دوران قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے پنج سالہ منصوبے اور 2035 کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی تجاویز کی منظوری دی گٗئی۔ شی جن پھنگ نے اجلاس میں مجوزہ مسودہ تجاویز پر روشنی ڈالی۔


شیئر

Related stories