چین اعلیٰ معیاری ترقی کے دور میں داخل :دو ہزار پینتیس تک بنیادی جدت کاری کا حصول یقنی بنایا جائے گا

2020-10-29 22:53:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس انتیس تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اعلیٰ معیاری ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ اجلاس میں دو ہزار پینتیس تک بنیادی طور پر سوشلسٹ جدت کاری کے حصول کے طویل مدتی اہداف مقرر کئے گئے ہیں ۔جس کا مطلب ملک کی اقتصادی طاقت،سائنس و ٹیکنالوجی کی قوت اور مجموعی صلاحیتیں مزید بلند کی جائیں گی ،اقتصادی حجم اور شہریوں کی اوسط آمدنی نئی بلندی تک پہنچ جائے گی اور چین جدت سازی پر مبنی ممالک کی سرفہرست میں شامل ہوگا۔جدید معاشی نظام قائم کیا جائے گا،بنیادی طور پر ملک کے حکمرانی کے نظام اور صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ۔عوام کی مساوی شراکت اور یکساں ترقی کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔حیاتیاتی ماحول بنیادی طور پر بہتر ہوگا،خوبصورت چین کی بنیادی طورپر تشکیل کی جائے گی۔کھلے پن کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کی جائے گی ،عالمی اقتصادی تعاون اور مسابقتی خوبی میں نمایاں مضبوطی ہوگی،فی کس جی ڈی پی درمیانی درجے کے ترقی یافتہ ممالک کے معیار تک اترے گی۔

اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مرکزی اہمیت دینے اور اصلاحات اور جدت کاری کو بنیادی قوت متحرک بنانے پر زور دیا گیا۔اندرونی گردش کی بنیاد پر اندرون و بیرون گردش کے اشتراک پر مبنی نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کو تیز بنایا جائے گا،قومی حکمرانی کے نظام اور صلاحیت کو جدید بنایا جائے گا۔اجلاس میں چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی معاشی و معاشرتی ترقی کے اہم اہداف پیش کیے گئے ہیں جن میں نمایاں بہتر کوالٹی اور استعدادکار کی بنیاد پر پائیدار اور صحتمندانہ اقتصادی ترقی اور جدید اقتصادی نظام کی تعمیر کو اہم پیش رفت حاصل ہوگی،اعلیٰ معیار ات کی حامل مارکیٹ کے نظام کی بنیادی تکمیل،مزید بہتر معیار کے کھلے اقتصادی نظام کی بنیادی تشکیل،حیاتیاتی تمدن میں نئی پیش رفت اور شہری فلاح و بہبود کی نئی بلندی تک پہنچنا وغیرہ شامل ہیں۔


شیئر

Related stories