چین معاشرتی گورننس کے نظام کو بہتر بنائے گا

2020-10-29 23:15:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس انتیس تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ، چین لوگوں کی زندگی کے معیار کو مزید بہتربنائے گا، سوشل گورننس کے نظام کو بہتر بنائے گا ، مشترکہ خوشحالی کو مزید فروغ دے گا ، روزگار کی ترجیحی پالیسیاں مضبوط بنائے گا ، ایک اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کی تعمیر کرے گا ، اور ایک کثیرسطحی سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنائے گا۔ آبادی کی عمر بڑھنے سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کرے گا۔

اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ چین ترقی اور سلامتی میں ہم آہنگی پیدا کرے گا ، اور تمام شعبوں کی محفوظ ترقی کو یقینی بنائے گا اور اس کو قومی ترقی کے پورے عمل میں اہم حیثیت دے گا، جدت کاری کے عمل کو متاثر کرنے والے مختلف خطرات کو روکا جائے گا، قومی سلامتی کے نظام اورصلاحیت کی تعمیر کو مضبوط بنایا جائے گا ، قومی معاشی سلامتی ، لوگوں کی زندگی کی سلامتی اور معاشرتی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائےیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت کاری کو تیز بنانے اور قومی خودمختاری ، قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے دفاع کے لئے اسٹریٹجک قابلیت کو بہتر بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی۔


شیئر

Related stories