چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر

2020-10-29 23:40:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 29 تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ چین کی جدید خطوط پر تعمیر کے سلسلے میں انوویشن کو کلیدی حیثیت پر برقرار رکھنا چاہئے ، سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کو قومی ترقی کے لئے اسٹریٹجک قوت سمجھا جانا چاہئے ، اور سائنسی اور تکنیکی طاقت کی تعمیر کو تیز کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں قومی انوویشن کے نظام کو بہتر بنانے ، قومی اسٹریٹجک سائنسی اور تکنیکی طاقت کو مضبوط بنانے ، کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے ، با صلاحیت افراد کی انوویشن کی حوصلہ افزائی ، اور سائنسی اور تکنیکی انوویشن کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ معاشی ترقی کے لئے حقیقی معیشت پر توجہ دی جائے گی ، مینوفیکچرنگ کے طریقے سے ترقی کی راہ پر گامزن رہا جائے گا ، اور ایک ڈیجیٹل چین کی تعمیر اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترقی دی جائے گی۔

اجلاس میں جاری کردہ اعلامیے میں اشارہ دیا گیا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ، چین کی کمیونسٹ پارٹی چین میں جامع اصلاحات جاری رکھنے اور اعلی ٰسطح پر سوشلسٹ مارکیٹ کی معیشت کے نظام کی تشکیل کے لئے چین کی قیادت کرے گی۔ چین بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام میں بہتری لائے گا ، وسائل کی تقسیم میں مارکیٹ کے فیصلہ کن کردار کو بھرپور انداز میں پیش کرے گا ، حکومت کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کرے گا ، جس سے موثر منڈیوں اور موثر حکمرانی کے بہتر امتزاج کو فروغ ملے گا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین میکرو معیشت کی حکمرانی کو بہتر بنائے گا ، ٹیکسوں کے نفاذ کے لئے ایک جدید مالیاتی نظام متعارف کر وائے گا، اعلیٰ معیاری مارکیٹ کے نظام کی تعمیر کرے گا ، اور حکومت کے سرکاری کاموں میں تبدیلی کو تیز کرے گا۔

اجلاس میں جاری کیا جانے والا اعلامیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ چین کو ایک نیا اعلیٰ سطح کا کھلا معاشی نظام تشکیل دینا چاہئے ، بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کو جامع طور پر بہتر بنایا جا نا چاہیئے ، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لئے کھلے پن کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے تجارتی انوویشن اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا ، اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ چین عالمی معاشی گورننس کے نظام کی اصلاحات میں بھی مثبت طور پر حصہ لے گا۔


شیئر

Related stories