14ویں پانچ سالہ منصوبے اور 2035 طویل مدتی ترقیاتی منصوبے کی تجاویز ، عہد حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق

2020-10-30 15:13:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس سے انتیس اکتوبر تک چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے 14ویں پنج سالہ منصوبے اور 2035 کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبےکی تجاویز کی منظوری دی گئی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ وانگ شیاؤ ہوئی نے تیس تاریخ کو اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میں منظورشدہ تجاویز عہد حاضر میں نئی تبدیلیوں کی بھرپور عکاس ہیں جو موجودہ دور کے نئے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہیں ،عوام کی نئی امنگوں پر مبنی ہیں ، یہ نہ صرف آئندہ پانچ برسوں بلکہ دیرپا بنیادوں پر چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کا لائحہ عمل بن جائے گا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فنانس دفتر کے نائب سربراہ ہان وین شیو نے کہا کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے لیے تجاویز سائنسی اور جمہوری فیصلہ سازی کی بہترین عکاس ہیں۔


شیئر

Related stories