امریکہ اور چین کے درمیان معاشی طور پر علیحدگی کسی کے مفاد میں نہیں ، چینی اعلیٰ عہدہ دار
2020-10-30 15:25:22
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فنانس دفتر کے نائب سربراہ ہان وین شیو نے 30 تاریخ کو بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمگیریت کے نئے دور میں جہاں فاصلے تیزی سے سمٹ رہے ہیں چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات ، عالمی معاشی ڈھانچے اور عالمی معیشت میں کھلے پن کی تکمیل کے لیے لازم ہیں۔اس لئے چین اور امریکہ کی مکمل طور پر معاشی علیحدگی نہ صرف غیر حقیقی ہے بلکہ چین۔ امریکہ سمیت پوری دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایسے ممالک کی تعداد کہیں زیادہ ہے جو معاشی طور پر علیحدگی کی بجائے تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔