چین نے دنیا کو کووڈ۔19سے متعلق بر وقت خبردار کر دیا تھا ،امریکی جریدہ
2020-10-30 17:32:27
امریکی جریدے " فیئر" نے حالیہ دنوں ایک مضمون میں کہا کہ چین نے دنیا کو کووڈ۔19سے متعلق بر وقت خبردار کر دیا تھا ۔چند مغربی میڈیا کی اس حوالے سے منفی رپورٹنگ محض چین کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ چینی وائرولوجسٹ چانگ یونگ چھن کی ٹیم نے پانچ جنوری کو ہی وائرس کے جینوم سیکونس سے متعلق ڈیٹا امریکی اداروں کے ساتھ شیئر کر دیا تھا۔چینی میڈیا نے بھی صورتحال کی سنگینی سے قبل ہی اپنے عوام کو نئے قسم کے وائرس سے متعلق خبردار کر دیا تھا۔ امریکہ جیسے ممالک نے اُس وقت چین کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں فوری اقدامات نہیں اٹھائے جس کے باعث وبائی صورتحال شدت اختیار کر گئی۔