چینی قیادت کی جانب سے منصوبہ سازی کے عمل میں تمام فریقین کی شمولیت اور تجاویز کا احترام

2020-10-30 18:49:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے پچیس اگست کو بیجنگ میں "نان پارٹی" سمپوزیم کا انعقاد کیا جس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے اور دو ہزار پینتیس کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے سے متعلق مختلف شخصیات کی تجاویز سنی گئی۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور پرزور الفاظ میں کہا کہ چودہواں پانچ سالہ منصوبہ، سوشلسٹ جدید ملک کی مکمل تعمیر کے دوران پہلی" پنج سالہ " کڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران مختلف امور سے احسن طور پر نمٹا جائے : پہلا، اپنی روایات اور جدت کاری میں بہترین ہم آہنگی اپنائی جائے ،دو "صد سالہ"اہداف میں ربط کو بہتر بنایا جائے۔دوسرا،حکومت اور مارکیٹ کے درمیان تعلق سے بہتر طور پر نمٹا جائے اور ملکی نظام کی خصوصیت سے بخوبی استفادہ کیا جائے۔تیسرا ،کھلے پن اور خودانحصاری سے احسن طورپر نمٹا جائے اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال کو ہم آہنگ بنایا جائے۔چوتھا،ترقی اور سلامتی میں ربط سے بہتر طور پر نمٹنا اور پانچواں،حکمت عملی اور طریقہ کار کے تعلق سے بہتر طور پر نمٹا جائے اور ایک دوراندیش اور قابل عمل منصوبے کے حوالے سے تجاویز سامنے لائی جائیں۔


شیئر

Related stories