امریکہ افغانستان سے متعلق مسائل کو ذمہ دارانہ طور پر حل کرے، چینی وزارت خارجہ

2020-10-30 19:51:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 30 تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ افغانستان سے متعلقہ معاملات میں سب سے بڑا اور براہ راست فریق ہے ، امریکہ افغانستان سے متعلق مسائل سے ذمہ دارانہ طور پر نمٹتے ہوئے افغانستان میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینے میں تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرے۔

افغانستان کے حوالے سے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغان داخلی مذاکرات کی پیش رفت کو مایوس کن قرار دیا ہے۔انہوں نے افغانستان میں تشدد کی لہر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ پرتشدد واقعات میں کمی پر اتفاق کریں۔

شیئر

Related stories