چین کا امریکہ پر سیاسی چال بازیوں سے باز رہنے پر زور

2020-10-30 19:57:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک حالیہ رپورٹ میں وزارت انصاف کے "چائنا ایکشن پلان"کو عیاں کیا گیا ہے ۔اس حوالے سےچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیس تاریخ کو کہا کہ امریکہ سیاسی چال بازیاں بند کرے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق دو ہزار اٹھارہ کے خزاں میں امریکہ کی وزارت انصاف نے "چائنا ایکشن پلان" کا باقاعدہ آغاز کیا جس میں محکمہ انصاف کے چورانوے اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سالانہ چین کے خلاف کم از کم ایک یا دو مقدمہ چلائے۔اب تک امریکی اداروں میں چین سے متعلق دو ہزار سے زائد تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ متعلقہ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نام نہاد "چائنا ایکشن پلان" محض سیاسی چال ہے اور یہ امریکہ میں میکارتھیزم کے دوبارہ جنم لینے کی ایک اور مثال ہے۔


شیئر

Related stories