چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سسیچیلز کےصدر منتخب ہونے پر واول رامکلوان کو مبارکباد

2020-10-31 16:00:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیس تارخ کو سسیچیلز کےصدر منتخب ہونے پر واول رامکلوان کو فون کیا اور مبارک باد دی۔

صدر شی جن پھنگ نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ چین اور سسیچیلز کی دوستی کافی پرانی ہے ، دو نوں ممالک کے تعلقات ہموار طور پر آگے بڑھ رہے ہیں اور تمام شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کے نئے ثمرات سامنے آئَے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سسیچیلز کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ اور میں صدر واول رامکلوان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوستانہ تعاون کو فروغ دینے، اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشش کرنے کا خواہاں ہوں۔


شیئر

Related stories