تھری گورجز آبی منصوبے کی تعمیر کی تکمیل
اکسیپٹنس طریقہ کار اور معیارات کے مطابق تھری گورجز آبی منصوبے کے تعمیراتی کام مکمل ہوچکے ہیں ، منصوبے کامعیار ڈیزائن کے عین مطابق ہے ، مجموعی کارکردگی عمدہ ہے ، آپریشن اچھی حالت میں جاری ہے ، اور سیلاب کنٹرول ، بجلی کی پیداوار ، جہاز رانی اور پانی کے وسائل کے استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں نمایاں مجموعی کردار ادا کر رہا ہے۔
بجلی پیدا کرنے کے سلسلے میں ، تھری گورجز آبی منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی گھر ہے۔ اگست 2020 کے آخر میں ،تھری گورجز آبی منصوبہ کے ذریعے مجموعی طور پر 1354.1 بلین کلو واٹ بجلی پیدا کی گئی ہے ، یوں یہ چین میں صاف توانائی پیداوار کرنے والا اہم مرکز بن گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لحاظ سے ، اگست 2020 کے آخر میں ، تھری گورجز آبی منصوبے کے ذریعہ تیار کردہ اعلی معیار کی صاف برقی توانائی 430 ملین ٹن کوئلے کے برابر رہی ،جس کے نتیجے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 1.169 بلین ٹن کم کیا گیا ہے۔