قومی ترقی ہانگ کانگ کو نئے مواقع فراہم کرےگی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مالیاتی سیکریٹری

2020-11-01 18:38:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم نومبر کو ، ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے مالیاتی سیکریٹری چن ماو بو نے "قومی ترقی کا نیا مرحلہ" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کے علاوہ ، تمام بڑی معیشتیں رواں سال معاشی سست روئی کا شکار ہیں۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں "قومی اقتصادی و معاشرتی ترقی اور چودہویں پنچ سالہ منصوبہ کے سلسلے میں جن سفارشات کی منظوری دی گئی ہے ، ان سےمستقبل کی معاشرتی اور معاشی ترقی کی عمومی سمت کی نشاندہی کی گئی ہے۔ فی الحال ، ہانگ کانگ کو مثبت انداز میں قومی تعمیر میں حصہ لینا چاہیے ۔

چن ماو بو نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ میں مضبوط بنیادی سائنسی تحقیقی صلاحیتیں موجود ہیں۔ ہانگ کانگ میں بہترین جدت طرازی اور ٹیکنالوجی پر مبنی مضبوط نظام قائم ہے ، اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں بین الاقوامی سماجی پیشہ ورانہ کاروباری ماحول ، حقوق املاک دانش کے تحفظ ، سائنسی تحقیقی اداروں اور دنیا بھر کے ہنرمند باصلاحیت انسانی وسائل اور فرسٹ کلاس مالیاتی خدمات میسر ہیں ،ہم گریٹر بے ایریا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ، ہانگ کانگ کے پاس ایک عالمی بزنس نیٹ ورک ہے جو پیشہ ورانہ ، کاروباری اور اعلی ویلیو ایڈڈ خدمات مہیا کرسکتا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے ، اسلئے ہانگ کانگ گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کے باہمی فروغ میں زیادہ فعال کردار ادا کرسکتاہے ۔گریٹر بے ایریا ملک کے داخلی گردش میں حصہ لینے کے لئے ہانگ کانگ کا ایک اہم داخلی نقطہ ہے لہذا ، ہانگ کانگ کو ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے اس بڑے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے ہانگ کانگ کے لئے وسیع تر ترقی کی گنجائش بھی پیدا ہوگی۔


شیئر

Related stories