چین کی ماحول دوست ترقی صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں معاون ۔سی آر آئی کاتبصرہ

2020-11-01 19:47:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اگلے پانچ سالوں میں ، چین کی پیداوار اور طرز زندگی کی سبز تبدیلی اہم نتائج حاصل کرے گی ، اور بڑی آلودگیوں کا مجموعی اخراج کم ہوتا جائے گا۔2035 تک ، چین کا ماحولیاتی ماحول بنیادی طور پر بہتر ہو جائے گا ، اور خوبصورت چین کی تعمیر کا ہدف بنیادی طور پر حاصل کرلیا جائے گا . چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے اعلامیے میں بیان کی گئی چین کی مستقبل کی ترقی کے وژن میں ، ماحولیاتی تحفظ اور سبز ترقی کے اہداف ایک نمایاں خصوصیات بن گئی ہیں۔ چین کے اعلی رہنما نے کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ چین 2060 تک کاربن کے اخراج میں کمی کے بڑے اہداف کے حصول کے لئے کوشاں رہےگا۔ بین الاقوامی برادری دیکھ سکتی ہے کہ سبز ترقی کی راہ پر گامزن چین کا اعتماد اور عزم غیر متزلزل اور مضبوط ہے۔

سبز ترقی کی راہ پر گامزن رہنا چین کی حکمران جماعت کی طرف سے ملک پر حکمرانی کے بنیادی تصورات میں سے ایک ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں سنٹرل کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کےا علامیے کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ چین ماضی کے تجربات کے خلاصے کی بنیاد پر معاشی اور معاشرتی ترقی کی ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دے گا ، اور انسان اور فطرت کی ہم آہنگی کے ساتھ پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین کے ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے ، نئے ترقیاتی تصورات کو عملی جامہ پہنانے ، اور ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں سبز ترقی بہت اہم کردار ادا کرے گی۔

ایک نیا معاشی اور معاشرتی ترقیاتی نمونہ اپنانے والا چین ماحولیاتی بہتری کی ترجیح پر قائم رہےگا ، عالمی سطح پر حیاتیاتی تنوع کی حفاظت میں فعال طور پر حصہ لے گا ، اور انسانی معاشرے کی پائیدار ترقی کیلئے زیادہ چینی دانش اور طاقت مہیا کرےگا۔


شیئر

Related stories