مکاو میں مختلف حلقوں کا چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم

2020-11-02 09:48:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں چین کے مکاو خصوصی انتظامی علاقے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ملکی ترقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے "ایک ملک ،دو نظام" کی پالیسی سے بھرپور مستفید ہونے ، گوانگ دونگ۔ہانگ کانگ۔مکاو گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں فعال شرکت اور قومی ترقی کے عمل میں شمولیت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مکاو خصوصی انتظامی علاقے میں قانون ساز کونسل کے رکن اور مکاو اقتصادی ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیو چی ای نے کہا کہ کل رکنی اجلاس کا انعقاد ایک مثبت اشارہ ہے کہ معیاری قومی اقتصادی ترقی کا عمل جاری رہے گا ، مکاو کو بھرپور ملکی حمایت حاصل ہے اور مکاو کے شہری آئندہ ترقی کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔قانون ساز کونسل کے رکن اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے صدر ہو چو جئے نے کہا کہ اجلاس کے دوران ہانگ کانگ اور مکاو میں دیرپا خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ، لہذا یہ لازم ہے کہ مکاو "ایک ملک" کی بنیاد سے جڑا رہے اور "دو نظام " سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ملکی ترقی کے عمل میں فعال طور پر شریک ہو۔


شیئر

Related stories