نان تیار کرنے والے ہبکن انساہان کی کہا نی
ہبکن انساہان، چین کے سنکیانگ خود اختیار علاقے کی بارکول قازق خوداختیار کاؤنٹی کے ہازی یان گاوں میں رہتے ہیں ، ماضی میں بہت غریب تھے، 2013میں وہ نان کی تیاری کی تربیت حا صل کرنے گاوں سے کاؤنٹی چلے گئے، دو سال کی تربیت کے بعد انہوں نے ناں بنانے میں مہارت حاصل کرلی اور اب بر سر روزگار ہیں ۔ ان کی بیوی نے بھی مویشی بانی کی تربیت حاصل کی ہے اور ایک کمپنی میں کام کرتی ہیں۔ حکومت کی غربت کے خاتمے کی پالیسی کے تحت انہیں طبی ، مالی ، اور دیگر بہت سی سہولیات میسر ہیں جس کے نتیجے میں 2016 میں یہ خاندان غربت سے نکل آیا ہے ۔
ہبکن انساہان کاطویل عرصے سے ایک خواب تھا کہ وہ نان کی اپنی دکان کھولے۔ رواں برس کے آغاز میں غربت کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ہبکن نے مقامی بینک سے تیس ہزار یوان کا قرضہ حاصل کیا اور اپنے والد کے بیکار گودام کو دکان میں تبدیل کیا ۔ آخر کار اپریل میں تمام لائسنس کے حصول کے بعد انہوں نےنان کی اپنی دکان کھولی۔ اس وقت ان کی دکان کو یو میہ سات سو سے زیادہ آرڈر ملتے ہیں اور اپنے گاوں کے تین کسانوں کوبھی اپنی دکان پر ملازمت دی ہے ۔ہبکن کی بیوی کہتی ہیں اب ان کا کاروبار کافی بہتر ہے،ان کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی زندگی میں روز بروز بہتری آرہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ بارکول قازق خوداخیتار کاؤنٹی میں مائکرو فنانس کی پالیسی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اب تک سترہ سو بارہ افراد اس پالیسی کے تحت غربت سے نکل آئے ہیں۔