امریکہ کے پاس اپنے آپ کو "انسانی حقوق کا علمبردار" سمجھنے کا کوئی حق اور جواز نہیں ہے۔وزارت خارجہ
2020-11-02 18:37:23
امریکی وزارت خارجہ کے آن لائن چائنا ہیومن رائٹس ویب پیج کے جواب میں ،جس میں چین پر سنکیانگ ، تبت ، ہانگ کانگ ، اور مذہبی آزادی سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 2 نومبر کو بیجنگ میں کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اپنے آپ کو "انسانی حقوق کا علمبردار" کہنے کا کوئی جواز اور حق نہیں ہے، امریکہ کو سیاسی وائرس بنانے والا اور غلط معلومات پھیلانے والا ملک نہیں بننا چاہیے۔
وانگ وین بین نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چینی حکومت عوامی مفاد پر مبنی انسانی حقوق کے تصور پر عمل پیرا ہے۔امریکہ اس بنیادی حقیقت اور اپنے ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کرکے چین میں انسانی حقوق کی صورتحال پربے بنیاد تنقید اور نکتہ چینی کرتا چلا آ رہا ہے۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔