چین میں تیسری نسل کے ہائبرڈ چاول کی نئی ریکارڈ پیداوار

2020-11-03 11:26:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی زرعی ماہرین نے وسطی صوبہ ہونان کے ایک تجرباتی کھیت میں تیسری نسل کے ہائبرڈ چاول کی تقریبا22.5 میٹرک ٹن فی ہیکٹر یعنی 1،500 کلوگرام فی مو پیداوار حاصل کی ہے۔
ماہرین کی جانب سے دو نومبر کو صوبہ ہو نان کی ہنگان کاؤنٹی میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
ہائبرڈ چاول کی تحقیق کے حوالے سے معروف زرعی ماہر یوان لونگ پھنگ نے کہا کہ اس نئی پیش رفت کا مطلب ہے کہ ایک مو (0.067 ہیکٹر) میں حاصل شدہ چاول پانچ افراد کے لیے وافر ہیں۔


شیئر

Related stories