چین میں منعقد ہونے والی تیسری انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں شریک ہوں گی

2020-11-03 13:03:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حال ہی میں چند ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان نے میڈیا بات چیت میں کہا کہ وہ چین کی اقتصادی بحالی اور کھلے پن کے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے چینی منڈی کے منتظر ہیں۔
چین میں" فولیڈے" کمپنی کے جنرل مینیجرالیسنڈرو داسی نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے چین میں سیاحت کی منڈی بحال ہورہی ہے۔رواں برس گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران ، چین میں سیاحت کی منڈی کی کھپت گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد تک بحال ہو چکی ہے۔ یہ واقعی حیر ت انگیز ہے اور اس سے چین کی لچکدار معیشت کا اظہار ہوتا ہے۔
ہنک کیل گریٹر چائنا کے صدر رجت اگروال نے کہا کہ ہنک کیل نے حالیہ دنوں تیسری سہ ماہی کے ابتدائی گلوبل نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شرح نمو تین عشاریہ نو فیصد رہی ہے۔مضبوط بحالی کے اس عمل میں وبا کو شکست دینے کے بعد چین کی منڈی کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کے متعدد سربراہان نے کہا کہ تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو منصوبے کے مطابق منعقد ہوگی ، یہ وبا کی روک تھام اور کنٹرول اوراقتصادی و سماجی ترقی میں ہم آہنگی کے حوالے سے چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کی علامت ہے۔ ایکسپو کے انعقاد سے عالمی کاروباری برادری میں اعتماد سازی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے "امید کی کرن" روشن کرنے میں مدد ملے گی۔


شیئر

Related stories