چین کا مسابقت اور جدت کو فروغ دینے کا عزم

2020-11-03 13:11:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت جامع اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس دو تاریخ کو منعقد ہوا۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین 14ویں پنج سالہ منصوبے کے دوران ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گا اور اصلاحات ایک نئے نقطے تک پہنچ جائیں گی۔ یہ لازم ہے کہ مسابقت ، جدت ، کنٹرول اور اثر ورسوخ کو مستقل فروغ دیا جائے اور معیشت کودرپیش خطرات کا تدارک کیا جائے۔ایک اعلیٰ معیاری منڈی کی تعمیرکی جائے تاکہ مضبوط ادارہ جاتی حمایت کی فراہمی سے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دیا جا سکے جبکہ نگرانی کے طریقہ کار میں بھی بہتری لائی جائے۔

اجلاس کے دوران قانون کی حکمرانی کے اصول پر منڈی کی تنظیم پر زور دیا گیا ۔قانون کی عمل داری کے لیے نظام انصاف اور طریقہ کار میں بہتری ،سرحد پار نگرانی کی مضبوطی اور قانونی عمل داری میں تعاون کو بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں ایک اعلیٰ معیاری اور متوازن نظام تعلیم پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ سی پی سی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں تجویزکردہ اصلاحات کو مربوط اور سائنسی اعتبار سے آگے بڑھایا جائے گا۔


شیئر

Related stories