تبت کے نیانچی میں جدید خطو ط پر لگایاگیا سیب کا باغ

2020-11-03 17:11:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

خزاں کے موسم میں تبت خوداختیار علاقے کے نیانچی شہر کے ملن کاؤنٹی کے چھیانگ نا قصبے میں بڑے رقبے پر لگے باغ میں سیبوں سے لدے درختوں کی قطاریں دلکش نظارہ پیش کررہی ہیں۔ سیب کی ایک اور فصل پک کر تیار ہوگئی ہے۔

نیانچی سطح سمندر سے 3100 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع ہے اور تبت میں پھلوں کی پیداوار کا اہم مرکز ہے۔ تبت کا جدید خطوط پر لگایا گیا۔ سیب کاباغ۲۰۱۷ میں لگایا گیا تھا ،اس کا رقبہ 120 ہیکٹر پر محیط ہے۔ باغ کے انچارج یانگ کھائی پھنگ کے مطابق، حالیہ برسوں میں باغ میں 16 مختلف اقسام کے سیب کے درخت متعارف کروائے گئے ہیں، پودوں کی مجموعی تعداد 100,000 سے زیادہ ہے۔

اس سے مقامی لوگوں کو اہم اقتصادی فوائد ملے ہیں۔ باغ سے سالانہ آمدنی انیس لاکھ یوآن سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ، باغ کی دیکھ بال کیلئے بڑی تعداد میں مزدوروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ سال ، 9000 افراد نے یہاں کام کیا، اور مزدوری سے حاصل ہونے والی آمدنی 12 لاکھ یوآن سے زیادہ رہی۔ ایک مقامی کسان نے کہا: "میں یہاں سے ایک سال میں 20,000 سے زیادہ یوآن کما سکتی ہوں۔"


شیئر

Related stories