چینی وزارت خارجہ کی افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی سخت مزمت

2020-11-03 19:43:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اطلاع کے مطابق دو نومبر کو افغانستان میں کابل یونیورسٹی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اس واقعے کی سخت مذمت کرتا ہے اور ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے ، اور متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعلیمی اداروں پر یہ دوسرا دہشت گرد حملہ ہے ۔چین کو اس پر شدید حیرت ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح کسی بھی قسم کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قومی سلامتی کے تحفظ میں افغان حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور افغانستان میں فوری امن کے قیام ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے میں کوئی چینی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔


شیئر

Related stories