چینی صدر شی جن پھنگ کا اعلیٰ معیاری ترقی میں مردم شماری کی اہمیت پر زور

2020-11-04 11:20:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے ساتویں قومی مردم شماری کے دوران اپنے کوائف کا اندراج کرواتے ہوئے اقتصادی سماجی پالیسی سازی میں مردم شماری کی نمایاں اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور آبادی اسٹریٹجک اہمیت سے جڑا ایک معاملہ ہے۔ چین میں بہبود آبادی کے حوالے سے حالیہ برسوں میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مردم شماری کی بدولت درست اعداد و شمار کے تحت بہبود آبادی سے متعلق بہتر پالیسی ترتیب دی جا سکے گی جس سے اعلیٰ معیاری اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وبا کی روک تھام و کنٹرول کے تحت مردم شماری پر مامور کارکنوں کی جانب سےمزید کوششوں جبکہ اس عمل میں پورے سماج کے تعاون اور ادراک کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ چین میں انیس سو نوے سے ہر دس سال بعد مردم شماری کی جاتی ہے۔دو ہزار دس کی مردم شماری کے مطابق چین کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ ہے۔


شیئر

Related stories