روس اور چین وائرس کا موثر انداز میں مقابلہ کررہے ہیں ،روس کی ریاستی اسمبلی کے سپیکر

2020-11-04 16:46:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کی ریاستی اسمبلی ڈوما کے چئیرمین یاچس لاوف وولودن نے کہا ہے کہ روس اور چین نوول کورونا وائرس کیخلاف موثر انداز میں لڑ رہے ہیں۔

پیر کو روس کی وفاقی اسمبلی اور عوامی جمہوریہ چین کے قومی عوامی کانگریس کی بین الپارلیمان کیمشن برائے تعاون کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وولو دن نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب نوول کورونا وائرس کی وبا تمام ممالک کیلئے ایک بڑی آزمائش بنی ہوئی ہے، روس اور چین نے موثر طور پر اس کا مقابلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین وائرس پر فتح کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صدی کے سب سے بڑی بیماری پر مل کر کوشش کرنے سے قابو پایا جاسکتاہے۔بیجنگ اور ماسکو کے درمیان باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس وہ پہلا ملک تھا جس نے چین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجی ہیں۔میں چینی قیادت کا بھی وائرس کیخلاف روس کو مدد فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔

شیئر

Related stories