چین کا چار منصوبہ بندیوں سے اپنی تکنیکی خود انحصاری بڑھانے کا عزم

2020-11-04 17:11:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین تاریخ کو جاری کی گئی " چین کی قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے چودہویں پنچ سالہ منصوبے اور دو ہزار پینتیس کے طویل مدتی اہداف کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی تجاویز " میں کہا گیا کہ چین کو جدیدیت مہم کے تحت جدت کی بنیادی حیثیت پر اصرار کرنا چاہیئے ۔ جدید تکنیکی ترقی ، معیشت کی ترقی، ملک کی اہم ضروریات، عوام کی جان ومال و صحت کے لئے سائنس اور تعلیم کے ذریعہ ملک کو طاقتور بنانے کی حکمت عملی ، اصلاحات سے ملک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی ، اور جدت پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کو آگے بڑھانا ،ملک کی جدتکاری مہم کو بہتر بنانا اور ایک طاقتور تکنیکی ملک کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیئے۔

مذکورہ تجویز کے تحت بارہ اہم مقاصد میں جدت پر مبنی ترقی پر قائم رہنا اور ترقی کی نئی ترجیحات کو تلاش کرنااولین حیثیت کا حامل ہے۔

جدت پر مبنی ترقی کے لئے، قومی حکمت عملی میں تکنیکی طاقت کو مضبوط بنانا، کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت کو بلند کرنا، ٹیلنٹ کی جدت کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی کرنا اور تکنیکی جدت طرازی کے نظام اور طریقہ کار کو بہتر بنانا سمیت چار منصوبہ بند یاں شامل ہیں۔


شیئر

Related stories