کووڈ۔۱۹ کے باوجود رواں سال بھی"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے شراکت داروں نے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان

2020-11-04 18:48:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چار تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی تبادلے پر نوول کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے باوجود ، "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے شراکت داروں نے رواں سال کے آغاز سے ہی بہت سے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں اور "آن لائن" یا " آف لائن" پر 20 سے زیادہ بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کی ہیں۔

وانگ وین بین نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو وسیع مشاورت ، مشترکہ تعمیرات ، اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر کاربند ہے اور کثیرالجہتی کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ" دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو "کے تحت کثیر الجہتی تعاون جاری رکھا جائے گا اور تمام فریقوں کو وبا سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

شیئر

Related stories