ممالک کے مابین کھلے پن اور تعاون کے عمومی رجحان میں تبدیلی نہیں آئی ، شی جن پھںگ

2020-11-04 20:40:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب چار تاریخ کی شام کو شنگھائی میں منعقد ہوئی۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے کلیدی خطاب کیا ۔

جناب شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ تاریخی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو جب بھی خطرات ، آفات یا منفی رجحانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، انسانی معاشرہ آگے بڑھا ہے ،اور یقینی طور پر آگے بڑھنے کے قابل ہواہے ۔ممالک کے مابین کھلے پن اور تعاون کا عمومی رجحان اب بھی تبدیل نہیں ہوا۔ ہمیں مشترکہ طور پر خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے ، تعاون اور رابطوں کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پر کھلے پن کےعمل کو توسیع دینی چاہیے۔


شیئر

Related stories