چین کی منڈی کو دنیا کی منڈی ، اشتراک کی منڈی ، تمام لوگوں کی منڈی بنا ئیں گے ۔ شی جن پھینگ
2020-11-04 21:07:01
تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب چار نومبر کی شام کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کشادگی ، تعاون ، اتحاد اور جیت۔ جیت کے نظریے کے تحت کھلے پن کو مزید فروغ دے گا تاکہ چین کی اندرونی منڈی اور بین الاقوامی منڈی منسلک ہو سکیں ، وسائل کا اشتراک کیا جا سکے ، اور چینی منڈی دنیا کی منڈی ، اشتراک کی منڈی ، تمام لوگوں کی منڈی بن سکے اور عالمی برادری کے لئے زیادہ مثبت توانائی لا سکے۔