چینی صدر شی جن پھنگ کا چین کی اصلاحات اور کھلے پن سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان
چینی صدر شی جن پھنگ نے چار تاریخ کی شام تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نشاندہی کی کہ چین سرحد پار سروس تجارت کی منفی فہرست متعارف کرائے گا ، ڈیجیٹل معیشت ، انٹرنیٹ اور دیگر شعبوں میں کھلے پن کی توسیع جاری رکھے گا ، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو آزاد بنانے اور آسان بنانے کی اصلاحات کو فروغ دیگا۔ وبا کے بعد ، چین مشکلات پر قابو پانے کے لئے کاروباری اداروں کی مدد کرنے اور چین میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی مختلف پالیسیاں متعارف کرائےگا۔ چین غیر ملکوں سے متعلق آزادانہ قانونی نظام کو بہتر بنائے گا ، املاک حقوق دانش کے تحفظ کو مضبوط کرے گا ، اور غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گا۔ چین زیادہ ممالک کے ساتھ اعلی معیاری آزاد تجارتی معاہدے طے کرنے کیلئے بات چیت جاری رکھے گا۔