چین کی اقتصادی بحالی عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہی ہے ، برطانوی تحقیقی ادارہ
2020-11-05 11:12:18
برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ نے چار تاریخ کو لندن میں سہ ماہی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-۱۹ کا انسداد اور اس کے اثرات پر قابو پانا ، اقتصادی بحالی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی اقصادی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے جو عالمی اقتصادی استحکام اور ترقی کو فروغ دے گا۔
ادارے نے لاک ڈاؤن کے امکانات بالخصوص یورپ میں وبا کی دوسری لہر کے تناظر میں تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال عالمی جی ڈی پی میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوگی۔امریکہ دو ہزار بائیس جبکہ یورپ دو ہزار تیئیس تک ، کووڈ۔۱۹ سے قبل کے معیار تک بحال ہو سکتے ہیں۔