صدر شی جن پھنگ کے خطاب سے کھلے پن کو توسیع دینے کےچینی عزم کا اظہار کیا گیا ہے، تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شریک غیر ملکی شخصیات
تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب چار تاریخ کی شام کو شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویڈیو کے ذریعے اہم خطاب کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شریک غیر ملکی شخصیات کا خیال ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے خطاب سے چین کی جانب سے کھلے پن کو مزید توسیع دینے کے ساتھ ساتھ دنیا کے ساتھ چینی منڈی میں موجود مواقع شیئیر کرنے کے عزم کو ظاہر کیا گیا ہے،جس سےچین کی معاشی ترقی کے امکانات پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
چین میں موجود چلی کے سفیر لوئس شمڈ نے کہا کہ " کوئی بھی بڑے بحرانوں کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا "، صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں اس جملے نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بحران کے درمیان، کثیرالطرفہ پسندی کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے اور پوری دنیا کو متحد ہوکر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چین نے وبا پر کامیابی سے قابو پاکر بحران سے نمٹنے میں دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اور چین دنیا کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتارہے گا۔