متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دیگر ممالک کے شہریوں کی چین کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس کی ویکسینیشن
غیر ملکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم راشد بن سعید ال مکتوم نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس کی ویکسین لی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ویکسین چائنا نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ نے تیار کی ہے اور اس وقت کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہے۔ مقامی میڈیا نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، مکتوم کو ویکسین دینے سے پہلے ، متحدہ عرب امارات کے دس دیگر عہدیداروں کو بھی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، جن میں ملک کے وزیر خارجہ ، وزیر صحت اور وزیر برائے امور کابینہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، متحدہ عرب امارات میں فرنٹ لائن میڈیکل عملے کو بھی یہ ویکسین دی جائیگی۔
رائٹرز کی 3 نومبر کی رپورٹ کے مطابق ، بحرین نے ہنگامی طور پر 3 نومبر سے انسداد وبا کے سلسلے میں مصروف عملے کو چین کی تیار کردہ امید وار ویکسین دینے کی منظوری دے دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، یہ امیدوار ویکسین چائنا نیشنل بائیوٹیکنالوجی گروپ کے تحت سینوفارم گروپ اور جی 42 گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔ بحرین کے وزیر صحت نے کہا کہ اس ویکسین کا استعمال ہنگامی حالات میں بحرین کے خصوصی اجازت ناموں کے ضوابط کے مطابق ہے۔ اب تک ، تقریبا 7،770 افراد نے بحرین میں تیسرے مرحلے کے ٹیسٹ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیا ہے اور دوسرا انجکشن لگایا ہے۔
جی 42 گروپ میڈیکل کمپنی کے سی ای او نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ مزکورہ ممالک میں 31،000 سے زیادہ لوگوں کو یہ ویکسین دی گئی ہے۔