شی جن پھنگ کی طرف سے تنزانیہ کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر جان پوب مگوفولی کو مبارکباد کا پیغام
2020-11-05 19:37:08
چینی صدر شی جن پھنگ نے 5 نومبر کو جان پوب مگوفولی کو فون کیا اور انہیں دوبارہ متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور تنزانیہ سدا بہار دوست ، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں ۔دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون نے مسلسل نئے نتائج حاصل کیے ہیں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کے خلاف جنگ میں دونوں فریق ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کرتے چلے آ رہے ہیں۔ میں چین تنزانیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں ، اور میں چین-تنزانیہ باہمی تعاون پر مبنی جامع شراکت داری میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے صدر مگوفولی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔