چین نے 138 ممالک کے ساتھ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، چینی وزارت خارجہ

2020-11-05 19:43:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پانچ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے ایک سو اڑتیس ممالک کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق تعاون کے دستاویزات پر دستخط کئے ہیں، مشترکہ طور پر دو ہزار سے زیادہ منصوبے شروع کیے ہیں ، جس سے ہزاروں افراد کو روزگار ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو آغاز کے بعد سات سالوں میں بین الاقوامی عوامی مصنوعات اور تعاون کا سب سے بڑا مقبول پلیٹ فارم بن چکا ہے ۔ 'دی بیلٹ اینڈ روڈ' کی مشترکہ تعمیر کا مقصد مزید زیادہ مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران ، 'دی بیلٹ اینڈ روڈ' کے تحت متعدد منصوبوں نے مقامی معاشی اور معاشرتی بحالی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی ہے۔


شیئر

Related stories