سنکیانگ میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، نائب چینی وزیر اعظم

2020-11-06 09:58:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی رکن اور نائب وزیر اعظم سون چھون لان نے چار تا پانچ تاریخ تک سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے شہر کاشغر اور کی زلسو کرغز خوداختیار پریفیکچر میں وبائی انسداد و کنٹرول کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے سنکیانگ کی مختلف قومیتوں کے عوام کی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے خیریت دریافت کی۔انہوں نے زور دیا کہ وبا کے پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کے لیے بھرپور اقدامات اختیار کیے جائیں۔
سون چھون لان نے نشاندہی کی کہ کاشغر میں وبا کا جلد پتہ چلا لیا گیا اور ہنگامی انسدادی ردعمل بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔اس وقت وبا کے انسداد و کنٹرول میں مرحلہ وار نتائج حاصل ہوئے ہیں اور وبا مجموعی طور پرقابو میں ہے۔ وبا کی موجودہ لہر کی قابل توجہ بات بغیر علامات والے کیسز کی بڑی تعداد اور متاثرین میں نوجوانوں کا زیادہ تناسب ہے۔وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کا کام بدستو کٹھن رہا ہے۔


شیئر

Related stories