چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو نےدنیا کو تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، نائب سربراہ عالمی بینک
عالمی بینک کی نائب سربراہ برائے امور مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل وکٹوریا کوا نے حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی عالمی درآمدی ایکسپو نے دنیا کو تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے،خاص کر دو ہزار بیس میں کووڈ-۱۹ وبا کے اثرات کے تناظر میں چین نے منصوبے کے مطابق عالمی درآمدی ایکسپو کے انعقاد سے کھلے پن اور تعاون کو جاری رکھنے کے رویے کا اظہار کیا ہے۔
وکٹوریا کوا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایکسپو نے مثبت اشارہ دیا ہے کہ چین کھلے پن کو مضبوطی سے جاری رکھے گا جس سے دوسرے ممالک بھی مستفید ہوں گے۔علاوہ ازیں درآمدی ایکسپو حقیقی عمل سے افرادی تبادلوں کو فروغ دے رہی ہے اور حقیقی اقدامات سے تجارت،سرمایہ کاری اور کھلے پن کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ترقیاتی تجربات قابل تقلید ہیں۔آنے والے پانچ برسوں میں عالمی انتظام و انصرام میں چین مزید اہم کردار ادا کرے گا۔