سنکیانگ میں مذہبی عقیدے کی آزادی کی مکمل ضمانت ہے،چائنا اسلامک ایسوسی ایشن کے نائب صدر

2020-11-06 17:23:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عبد الشکوررحمت اللہ، سنکیانگ اسلامی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد گزشتہ 18 سال سے اروموچی شہر کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور چینی اسلامی ایسوسی ایشن کے نائب صدر بھی ہیں۔

مذہبی عقیدے کی آزادی کا احترام اور تحفظ طویل عرصے سے چینی حکومت کی بنیادی قومی پالیسی رہی ہے۔عبد ا لشکور رحمت اللہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں اور ذاتی طور پر حکومت کی مذہبی آزادی کی پالیسی کا تجربہ اور مشاہدہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی عقیدہ اختیار کرنا کسی بھی فرد کا آزادانہ انتخاب ہے۔ جہاں تک میں جانتا ہوں ، میرے علم میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جس کے ساتھ اس کے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر غیر منصفانہ یا امتیازی سلوک اختیار کیا گیا ہو۔

سنکیانگ میں ، معمول کی مذہبی سرگرمیوں کی پوری ضمانت ہے۔اسلامی تعلیمات اور روایتی رسم و رواج کے مطابق ، تمام نسلی گروہوں کے مسلمان مساجد اور اپنے گھروں میں اپنی مرضی کے مطابق دعا ، عبادت ، نماز ، تبلیغ ، روزے اور دیگر مذھبی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ کلاسیکی اسلامی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کی بھی ضمانت ہے۔ سنکیانگ نے اسلام کے تدریسی امور کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے ، عبد الشکوررحمت اللہ اس کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

عبد الشکوررحمت اللہ نے کہا کہ سنکیانگ میں ، اسلامی علما کی تعلیم و تربیت کا پورا اہتمام کیا جاتاہے۔ سنکیانگ میں اس وقت 10 اسلامی ادارے موجود ہیں۔اس وقت ، سنکیانگ اسلامی دنیا کے ممالک اور اسلامی تنظیموں کے ساتھ باہمی تبادلے کو مستحکم کررہا ہے ۔حقائق اس امر کو ثابت کرتے ہیں کہ سنکیانگ میں مذہبی عقیدے کی آزادی کی پالیسی پر مکمل طور پر عمل درآمد ہو رہا ہے ، اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد کی آزادی کو قانون کے مطابق تحفظ حاصل ہے۔


شیئر

Related stories