سنکیانگ میں مسلمانوں کی پرامن اور خوشحال زندگی
حالیہ برسوں میں ،سنکیانگ میں شہروں اور قصبوں کی تیز رفتار تعمیر کے عمل کے ساتھ ، آکسو اور ہوٹینن جیسے متعدد علاقوں میں 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں تعمیر شدہ خستہ حال مساجد کی مرمت، توسیع یا دوبارہ تعمیر کی گئی ہے جس کی وجہ سے مساجد کی حالت بہتر سے بہتر ہورہی ہے اور عبادت کے لئے آنے والے مسلمان بہت مطمئن ہیں۔
موجودہ وبا کے دوران ،معمول کی مذہبی سرگرمیوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ،مقامی حکومت نے طبی عملے کو مساجد میں طبی خدمات فراہم کرنے ، جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرنے ، باقاعدگی سے جراثیم کشی کرنے اور مسلمانوں کے لئے سائنسی تحفظ سے متعلق علم کی تعلیم کا بندوبست کیا ، اور سنکیانگ کے مسلمانوں کو رمضان کے دوران مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی خاطر ضروری امداد فراہم کی۔ سنکیانگ اسلامک اسکول میں ، طلباء کے معمول کے مطالعے ، زندگی اور مذہبی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
سنکیانگ کے بہت سے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وبا کا مذہبی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں ہے ، اور سنکیانگ کے مسلمانوں کی عام مذہبی سرگرمیوں کا ہمیشہ سے قانون کے مطابق تحفظ اور احترام کیا جاتا رہا ہے۔