چین کی صارف مارکیٹ کی بحالی سے چینی مارکیٹ پر بیرون ممالک کے نمائش کنندگان کے اعتماد میں اضافہ

2020-11-09 11:51:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے۔ عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ کے وبا کے باوجود ، چینی صارفین کی مارکیٹ تیسری سہ ماہی میں منفی سے مثبت ہو گئی ہے، جس سے عالمی معیشت کی بحالی میں بھی مدد ملی ہے ۔ موجودہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شریک بیرون ممالک کے نمائش کنندگان چینی مارکیٹ کی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہیں اور چین کی کھپت کی مانگ میں اضافے اور نئی کھپت کے رجحانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ نمائش کنندگان کا خیال ہے کہ چین کی کھپت میں اضافے ،معیار کی اپ گریڈیشن ، اور ایک نئے ترقیاتی نمونے "دوہری گردش" کی تشکیل سے، چین کی کھپت کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔

موجودہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ، ملٹی نیشنل نمائش کنندگان نہ صرف "ورلڈ پریمیئر ، ایشیا اور چین میں پہلی مرتبہ نمائش" کیلئے نئی مصنوعات لے کر آئے ہیں ، بلکہ بہت سی مصنوعات خصوصی طور پر چینی مارکیٹ کے لئے تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی صارف مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں اور چین کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھیں گے۔


شیئر

Related stories