چین میں آسیان کے دس ممالک کے سفیروں سے وانگ ای کی ملاقات
چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 8 تاریخ کو بیجنگ میں چین میں آسیان کے دس ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔
ملاقات کےد وران وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسیان کو چاہئے کہ وہ اپنے اعتماد کو مضبوط کریں ، اتحاد کو مستحکم کریں ، اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کے عمل میں مزید مثبت توانائی ڈالنے کے لئے مل کر کام کریں۔ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر وبا کا مقابلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ دونوں فریقوں کو کثیرالجہتی اور آزادانہ تجارت کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہئے ، شیڈول کے مطابق علاقائی جامع معاشی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرنے چاہییں اور مل کر جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔
چین میں آسیان کے دس ممالک کے سفیروں نے مختلف شعبوں میں آسیان - چین تعلقات کی پیشرفت پر مثبت تبصرہ کرتے ہوئے چین کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کے بہتر ربط ، جنوبی بحیرہ چین میں سرگرمیوں کے ضابطہ پر مشاورت کو آگے بڑھانے ، اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔