تیس برس میں پوڈونگ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی

2020-11-09 19:06:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اس سال پوڈونگ کی اصلاحات و ترقی کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ 1990 میں ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے پوڈونگ کی ترقی اور کھلے پن کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔ ان تیس برسوں میں پوڈونگ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے۔ 2019 میں ، پوڈونگ کا جی ڈی پی 30 سال پہلے کے مقابلے میں 211 گنا رہا جس کا کل حجم 1.2734 ٹریلین یوان تھا ۔ اس سال جنوری سے ستمبر تک ، پوڈونگ نے 934.8 بلین یوآن کا علاقائی جی ڈی پی حاصل کیا،جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا ، یہاں نئے قائم ہونے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور حقیقی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کے پوڈونگ میں لوجیا جوئی کا علاقہ چین کی مالی منڈی کا روشن ستارہ بن چکا ہے۔


شیئر

Related stories